مستونگ کے علاقے دشت سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نو مزدور اغوا

0
121

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام نو مزدوروں کو ان کی پک اپ گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق لیویز حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مزدور تحصیل دشت کے علاقے سیاہ پیش میں زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے اور شام کے وقت کام مکمل کر کے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔

حملہ آوروں نے چند فاصلے پر مقامی ڈرائیور کو رہا کر دیا لیکن نو مزدوروں اور ان کی پک اپ گاڑی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی پہاڑی علاقوں اور دیہات میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حکام اغوا کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں