ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر ردعمل —...

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر ردعمل — تنقید آئین و قانون سے لاعلمی قرار، صوبائی حکومت کو چار ہفتوں کی مہلت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر ہونے والی تنقید کو آئین و قانون سے لاعلمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی کرنا صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت صوبائی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے قیام اور ان کے اختیارات کے تعین کے لیے قانون سازی کریں، جبکہ الیکشن کمیشن کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت انتخابات کرانے کا اختیار حاصل ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر کے 2022 کا قانون منسوخ کر دیا ہے، اس لیے منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات کرانا ممکن نہیں۔ نئے قانون کے نفاذ کے بعد پرانی حد بندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری تھا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو بلدیاتی نظام کے رولز مکمل کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ ترجمان کے مطابق جیسے ہی رولز کی منظوری مکمل ہوگی، نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا اور حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 30 اکتوبر کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان