بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم افراد کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، سینئر افسر شہید

0
105

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے باغ ناری میں پیر کی رات نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے ایک سینئر پولیس افسر کو شہید کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ آور غروب آفتاب کے بعد پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے، اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں عمارت کو آگ لگا دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس انسپکٹر لطف علی کھوسہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

حکام نے پولیس اسٹیشن کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے اور حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں