ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومبلوچستانتربت میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قافلے پر حملہ، چھ افراد...

تربت میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قافلے پر حملہ، چھ افراد زخمی

تربت:بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر میجر (ر) بشیر بریچ کے قافلے کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تربت پریس کلب روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے بتایا کہ “موٹرسائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔”

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بشیر بریچ محفوظ رہے، تاہم ایک سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں پانچ لیویز اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہیں۔

پولیس اور فرنٹیئر کور کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بلوچستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جن کا نشانہ زیادہ تر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بنے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے اسباب کا “سنجیدگی سے جائزہ لینے” کی ضرورت پر زور دیا۔

رواں ماہ 9 اکتوبر کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں ایک ملازم ہلاک ہوا تھا، جب کہ کوئٹہ، مستونگ اور چمن میں بھی حالیہ ہفتوں میں کئی دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان