ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومثقافتجاپانی ثقافت کے فروغ پر نیوین سید کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا...

جاپانی ثقافت کے فروغ پر نیوین سید کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

اسلام آباد: جاپان کی حکومت نے لاہور فلوریٹیج سوگیتسو اسٹڈی گروپ کی چیئرپرسن نیوین سید کو جاپان کے وزیرِ خارجہ کا فارین منسٹرز کمنڈیشن ایوارڈ 2025 عطا کیا ہے۔ یہ اعزاز پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

یہ اعلان جاپان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے 28 اگست کو کیا گیا تھا۔ جاپان کے سفیر برائے پاکستان جناب اکاماتسو شیوئچی نے وزیرِ خارجہ جاپان کی جانب سے یہ اعزاز لاہور میں فلوریٹیج سوگیتسو اسٹڈی گروپ کی سالانہ ایکیبانہ پھولوں کی نمائش کے موقع پر نیوین سید کو پیش کیا۔

لاہور فلوریٹیج سوگیتسو اسٹڈی گروپ جاپانی طرز کے پھولوں کے انتظام کی فنِ لطیف "ایکیبانہ” کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔ نیوین سید کئی سالوں سے جاپانی ثقافت کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں، جہاں وہ مختلف کلاسز اور نمائشوں کے ذریعے عوام کو اس فن سے روشناس کراتی ہیں۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شیوئچی نے نیوین سید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز جاپان کی جانب سے ان کی ثقافتی خدمات اور پاک جاپان عوامی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوین سید حقیقی معنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور خیر سگالی کا پُل بن چکی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیوین سید مستقبل میں بھی ایکیبانہ اور جاپانی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی تاکہ پاک جاپان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان