ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینایران کی پیشکش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار...

ایران کی پیشکش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، صدر مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

منگل کے روز تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو برادرانہ، قریبی اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دیگر مسلم ممالک کے لیے ایک نمونہ بن سکتے ہیں اور امتِ مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

یہ ملاقات تہران میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے داخلہ کے چوتھے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی و مذہبی تعلقات ہیں، اور ایرانی عوام پاکستانیوں کو اپنے بھائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ محسن نقوی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرے گا اور باہمی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

صدر ایران نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے بچنے کی کوششیں ضروری ہیں، اور ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرنے کے لیے مدد دینے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آج مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد پہلے سے زیادہ ضروری ہے تاکہ مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔”

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کی میزبانی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ ایک سال میں ایران کا چوتھا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون، سرحدی امور کے بہتر انتظام اور غیر قانونی ہجرت کے مسائل پر پیش رفت کو سراہا اور ایران کے اصولی مؤقف اور پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اس کے مثبت کردار کو سراہا۔

نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان