ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے دو...

پاکستان نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے دو ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

اسلام آباد: پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے دو ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔

ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق، یہ ویزے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق پروٹوکول کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے عقیدت مندوں کو مذہبی زیارات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات 4 سے 13 نومبر تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جن میں نانکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب سمیت مختلف مقدس مقامات پر رسومات ادا کی جائیں گی۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور سعد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان امن، دوستی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے اپنے مقدس مقامات سے روحانی تعلق کی قدر کرتا ہے اور ہمیشہ ان کے مذہبی سفر کو آسان بنانے کے لیے کوشاں رہے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان