ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینایف بی آئی نے مشی گن میں دہشت گردی کی مبینہ سازش...

ایف بی آئی نے مشی گن میں دہشت گردی کی مبینہ سازش ناکام بنا دی، متعدد افراد گرفتار

واشنگٹن: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مشی گن میں ایک مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ہیلووین ویک اینڈ کے دوران پرتشدد کارروائی کی تیاری میں تھے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ "آج صبح ایف بی آئی نے ایک ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا اور مشی گن میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

پٹیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ "چوبیس گھنٹے ملک کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔”

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کارروائی مشی گن کے کس علاقے میں کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی اہلکاروں نے ڈیئربورن اور انکاسٹر کے علاقوں میں آپریشن کیا، جو ڈیٹرائٹ کے نواحی علاقے ہیں۔

ڈیئربورن پولیس نے شہریوں کو یقین دلایا کہ "کمیونٹی کے لیے کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں ہے۔” یہ شہر عرب نژاد امریکیوں کی اکثریت اور فورڈ موٹر کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے طور پر مشہور ہے۔

مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر نے تصدیق کی کہ انہیں اس معاملے پر بریفنگ دی گئی ہے اور انہوں نے ایف بی آئی کی "بروقت کارروائی” کو سراہا۔

یہ واقعہ پٹیل کے دور میں دوسرا ایسا واقعہ ہے جب ایف بی آئی نے مشی گن میں دہشت گردی سے متعلق سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ مئی میں ایف بی آئی نے ایک 19 سالہ سابق نیشنل گارڈ اہلکار کو گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس کے لیے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

کاش پٹیل، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں ایف بی آئی کا ڈائریکٹر مقرر کیا، کا کہنا ہے کہ ادارہ اندرونی اور بیرونی انتہاپسندی کے خلاف سخت حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان