اسلم ڈوگر
افغانستان کسی قدیم عظمت سے پیدا نہیں ہوا — بلکہ اسے برطانوی اور روسی سامراجوں نے اپنی سلطنتوں کے درمیان ایک بفر زون (حد فاصل) کے طور پر بنایا۔
اس کی سرحدیں امیر عبد الرحمن خان کے دور میں 1893ء میں متعین کی گئیں، اور اس کی نام نہاد آزادی امان اللہ خان کے دور میں 1921ء میں تسلیم کی گئی۔ ( یہ وقت افغانستان اور برطانوی ہندوستان کے درمیان معاہدہ راولپنڈی کی توثیق کا ہے)۔
عبدالرحمن سے پہلے، افغانستان کے نام کا کوئی ملک موجود نہیں تھا۔
جو خطہ آج افغانستان کہلاتا ہے، وہ کبھی عظیم خراسان کا حصہ تھا — جس پر مختلف ادوار میں غزنوی، تیموری، صفوی، مغل، اور سامانی سلطنتوں نے حکومت کی۔
یہ تمام تہذیبیں آج کے ایران، وسطی ایشیا اور شمالی ہندوستان کی مشترکہ میراث ہیں۔
لفظ افغانستان قرونِ وسطیٰ کے چند نقشوں میں صرف کوہ سلیمان کے اردگرد ایک چھوٹے علاقے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے — جو آج کے پاکستان میں واقع ہے — نہ کہ کسی قوم یا ملک کے طور پر۔
1880ء کے بعد، کابل کے حکمرانوں نے نسلی قوم پرستی کا منصوبہ شروع کیا۔
امیر حبیب اللہ کے دور میں یہ ایک نظریہ بنا،
امان اللہ کے دور میں یہ قانون بن گیا،
اور نادر شاہ و ظاہر شاہ کے ادوار میں یہ ادارہ جاتی شکل اختیار کر گیا۔
اسی زمانے میں ایک برتر نسل کے لیے ہیرو تراشنے اور افسانے گھڑنے کا سلسلہ شروع ہوا، جبکہ دیگر اقوام کو فراموش کر دیا گیا — یہ وہی عمل تھا یعنی“خراسان کی افغانائزیشن” ہوئی۔
1930ء کی دہائی میں، ہٹلر کے آریائی نسل کے نظریات سے متاثر ہو کر افغان اشرافیہ نے تاریخ کو ازسرِنو لکھنے کی کوشش کی۔
1936ء میں وزیرِاعظم ہاشم خان کے جرمنی کے دورے کے بعد، کابل کے حکمرانوں نے آریانا ہسٹوریکل سوسائٹی قائم کی، تاکہ “آریانا” کو افغانستان کا “قدیم نام” قرار دیا جائے — یہ نظریہ جرمنی اور ترکی کی نسلی قوم پرستی سے متاثر تھا۔
مورخ علی احمد کوہزاد نے بعد میں “آریانا” کو “افغانوں کی قدیم سرزمین” کے طور پر زندہ کیا۔
لیکن دراصل یہ خیال براہِ راست برطانوی مستشرقین جیسے
ایچ ڈبلیو بیلو (H. W. Bellew) — The Races of Afghanistan (1880)،
An Enquiry into the Ethnography of Afghanistan (1891) —
اور ایچ ایچ ولسن (H. H. Wilson) — Ariana Antiqua (1841) — سے ماخوذ تھا، جنہوں نے یونانی جغرافیہ دانوں (جیسے اسٹرابو اور بطلیموس) کو غلط طور پر سمجھا۔
حقیقت میں، اسٹرابو کی “آریانا” ایک وسیع خطہ تھی جو دریائے سندھ سے ایران تک پھیلا ہوا تھا — اس میں ایران، پاکستان اور وسطی ایشیا کے حصے شامل تھے — لیکن کسی قدیم مصنف نے “افغانستان” کا ذکر نہیں کیا۔
یہاں تک کہ مونٹ اسٹوارٹ الفنسٹن (Mountstuart Elphinstone) نے 1815ء میں لکھا تھا: “افغانستان ایک فارسی لفظ ہے جو باہر سے آنے والے استعمال کرتے ہیں؛ لوگ خود اپنی سرزمین کو خراسان کہتے ہیں۔”
“آریانا” اور “افغانستان” کوئی تاریخی اقوام نہیں تھیں — بلکہ جدید سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی ہوئی شناختیں تھیں۔
افغان بادشاہت اور اس کے یورپی مشیروں نے ایک نوآبادیاتی تخلیق کو جائز قرار دینے کے لیے من گھڑت ماضی تراش کر پیش کیا۔
“سچائی کبھی بھی جھوٹ اور سیاست کی دیواروں کے پیچھے ہمیشہ کے لیے نہیں چھپ سکتی۔
جیسے سورج کی روشنی کھڑکی سے گزر کر اندر آتی ہے، ویسے ہی وہ بالآخر ظاہر ہو جاتی ہے۔”


