ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے منتخب کی گئی 13 رکنی صوبائی کابینہ نے جمعہ کو گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھا لیا۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان تراکئی شامل ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کے ناموں کی منظوری دیتے ہوئے مزمل اسلم اور تاج محمد کو مشیر اور شفی جان کو معاونِ خصوصی مقرر کیا۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا چیپٹر نے بھی یہ نام سوشل میڈیا پر جاری کیے۔

سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے نئے وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔

وزیراعلیٰ آفریدی نے، جو اس ماہ کے آغاز میں منتخب ہوئے تھے، کہا تھا کہ وہ اپنی کابینہ کا اعلان چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

تاہم، متعدد کوششوں کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی، جس پر عمران خان کی ہمشیرہ نے وزیراعلیٰ کو “کابینہ تشکیل دینے کا مکمل اختیار” دے دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے حکومتی امور مفلوج ہو گئے ہیں اور اس صورتحال سے صوبے میں ایمرجنسی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ سابق کابینہ کے وہ اراکین جن پر بدعنوانی یا خراب شہرت کے الزامات ہیں، انہیں نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان