ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر...

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کر دی

لاہور: پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ فتح میں سائم ایوب کی دھواں دار نصف سنچری اور فاسٹ بولرز کی تباہ کن کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 41 گیندیں باقی ہوتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ اوپنرز سائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے 54 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد فرحان 28 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

سائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 71 رنز بنائے، جن میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ کوربن بوش نے حاصل کی۔

اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے پر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو صرف 110 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ سلمان مرزا نے ابتدا میں ہی ریضا ہینڈرکس کو بولڈ کر کے پاکستان کو شاندار آغاز دلایا۔

فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے درمیانی حصے میں وکٹیں حاصل کر کے مخالف ٹیم کی مزاحمت توڑ دی۔ ڈیوالڈ بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے مگر فہیم اشرف نے انہیں آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی امیدیں ختم کر دیں۔

فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا نے 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ اب لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کے پاس ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان