اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعہ کی رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ کردیا، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں یکم نومبر سے 15 نومبر تک نافذالعمل رہیں گی۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ ایڈجسٹمنٹ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے باعث کی


