ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا 48 گھنٹوں میں برطرف صحافیوں کی...

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا 48 گھنٹوں میں برطرف صحافیوں کی بحالی کا اعلان

اسلام آباد – وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ نجی میڈیا اداروں سے بغیر نوٹس برطرف کیے گئے تمام صحافیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ان کی نوکریاں واپس دی جائیں گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بعض میڈیا ہاؤسز نے بغیر کسی قانونی جواز کے صحافیوں کو برطرف کیا، جو ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے میڈیا مالکان سے ایک اہم اجلاس طے ہے جس میں پی بی اے اور اے پی این ایس کے نمائندے شریک ہوں گے اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ صحافیوں کو مالی استحکام حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا میکنزم موجود ہے، تاہم ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس کے لیے ایسا کوئی نظام نہیں۔

حکومت ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کی جا رہی ہے، اس لیے میڈیا ادارے بھی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کریں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ دراصل صحافیوں کے ادارے پر نہیں بلکہ “ہمارے اپنے گھر پر حملہ” تھا۔ وزارت داخلہ سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے رپورٹ کل جمع کرائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام صحافی تنظیمیں ان کا اپنا حلقہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان