ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومپنجابپنجاب کابینہ کے عوام دوست فیصلے، تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی...

پنجاب کابینہ کے عوام دوست فیصلے، تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی توثیق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس میں بدھ کے روز عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ عوام پر بوجھ ڈالنے والی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں برقی بسوں کے کرائے بڑھانے کی تجویز کو رد کر دیا گیا، جب کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی کی باضابطہ توثیق کی گئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق کابینہ نے سرکاری اسکولوں میں “سکول ٹیچر انٹرنز” کی بھرتی، “ایئر پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ” کے قیام، اور لاہور–راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی منظوری دی۔

کابینہ نے جدید زرعی مشینری کی خریداری پر 60 فیصد سبسڈی کے ساتھ “ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس سبسڈی پروگرام” کی منظوری بھی دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی “کیش لیس اسٹریٹیجی” کے تحت دکانداروں کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں “محراب محفوظ روشن پنجاب پروگرام”، مصر کے ساتھ زرعی تعاون کے معاہدے، اور “سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹر وائلنس” کے بورڈ آف گورنرز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید برآں، ٹریفک جرمانہ و پوائنٹ بیسڈ نظام کے نفاذ، نیشنل بینک پارک میں میوزیم و میموریل کی تعمیر کے لیے فنڈز، اور لاہور میوزیم کی بحالی و تزئینِ نو کے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام، برقی بس ڈپو کے لیے گرانٹس، اور “گرین پاکستان پروگرام” کے لیے فنڈز کی از سرِ نو تقسیم کا فیصلہ بھی شامل تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں زرعی میکنائزیشن کو نظر انداز کرنے سے یہ شعبہ کمزور ہوا، تاہم موجودہ حکومت اسے جدید خطوط پر استوار کر کے کسانوں کی پیداوار اور معیشت دونوں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان