ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومبلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کی...

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر اعتراض

کوئٹہ – وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں حالیہ تقرریوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی شامل نہیں کی گئی۔

اپنے ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے سوال اٹھایا کہ کیا بلوچستان کے لوگ باصلاحیت نہیں ہیں؟

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ کے اعتراض پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان کا حق سب سے زیادہ مقدم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بلوچستان سے بھی نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے، تاہم ان افراد کے کاغذات نامکمل ہونے کے باعث ان سے رابطہ نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی وی بورڈ ابھی مکمل نہیں ہوا اور مزید تقرریاں جلد متوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وزیر اطلاعات کے وضاحتی بیان کا خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے عوام سے مخلصانہ محبت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی وی بورڈ میں تعینات پانچ آزاد ڈائریکٹرز میں لاہور سے یاسر قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر ندیم سید، خیبرپختونخوا سے تسنیم رحمان، سندھ سے اشیاق بیگ اور اسلام آباد سے خالد محمود خان شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان