ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ تریناسلام آباد میں ترک سفارتخانے میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد...

اسلام آباد میں ترک سفارتخانے میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد; پاکستان میں ترکی کے سفارتخانے نے پاکستان کے قومی شاعر، مشرق کے عظیم شاعر علامہ محمد اقبالؒ کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بعنوان “مشرق کے عظیم شاعر: محمد اقبالؒ” کا اہتمام کیا۔
تقریب سے قبل یونوس ایمرے ترک ثقافتی مرکز کی جانب سے منعقدہ “مشترکہ ہیروز” فوٹو نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو، رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم، علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار چیما اور یونوس ایمرے ترک ثقافتی مراکز کے پاکستان کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے شرکت کی۔
نمائش کے بعد ہونے والے اجلاس میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو نے ترکی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبالؒ کی فکری اور ادبی اہمیت کو اجاگر کیا۔
خورشید احمد ندیم نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبالؒ کی ترکی سے محبت، جمہوریہ ترکی کے قیام کے حوالے سے ان کی فکر اور اجتہاد کے موضوع پر ان کے نظریات پر بات کی۔
جبکہ ذوالفقار چیما نے علامہ اقبالؒ کی پوری مسلم اُمہ کی فکری اور روحانی بیداری کے لیے کی گئی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ تقریب ترکی اور پاکستان کے درمیان تاریخی، فکری اور ثقافتی تعلقات کی

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان