فرانس، یورپی یونین اور اتحادی ممالک کا یومِ جنگ بندی پر شہداء آزادی کو خراجِ عقیدت

0
18

فرانسیسی سفارتخانے میں ایک پُر وقار تقریب کے دوران جرمنی، بیلجیم اور یورپی یونین کے سفراء نے فرانس کے ساتھ مل کر 11 نومبر 1918 کی جنگ بندی کی یاد منائی — وہ دن جب پہلی عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔ اس موقع پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ان تمام سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے آزادی اور فرانس کے لیے اپنی جانیں قربان کی

فرانسیسی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان جانبازوں کی قربانیاں ہمیں امن، اتحاد اور مصالحت کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ یومِ جنگ بندی ہمیں جنگ کی تباہ کاریوں اور عالمی تعاون کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔

11 نومبر 1918 کی جنگ بندی مغربی محاذ پر لڑائی کے خاتمے کا نشان تھی، جس کے ساتھ پہلی عالمی جنگ چار برس کی ہولناک تباہی کے بعد ختم ہوئی۔ یہ دن ہر سال ان بہادر جانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے امن اور آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں