وزارت پر کنٹرول کی جنگ

0
20

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات میں انتظامی بحران شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ تین ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے خالی پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نہ صرف وزارت اطلاعات کے انتظامی امور متاثر ہوئے ہیں بلکہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی سربراہی بھی تاحال غیر فعال ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس اور وزارت اطلاعات کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم ہاؤس سب سے سینئر افسر ارشد منیر کو سیکرٹری اطلاعات بنانے کا حامی ہے، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اشفاق خلیل کے حق میں ہیں، جو ان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کے بھی قریب تصور کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تعیناتیوں میں تاخیر کے باعث وزارت اطلاعات کے کئی اہم منصوبے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں جبکہ پی ٹی وی کے انتظامی فیصلے بھی زیر التوا ہیں۔

ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت اطلاعات میں فیصلہ سازی کا عمل تقریباً مفلوج ہو چکا ہے۔ “وزیر اطلاعات اور وزیراعظم آفس کو فوری طور پر نئے سیکرٹری اطلاعات کی تقرری کا فیصلہ کرنا چاہیے، کیونکہ متعدد پالیسی نوعیت کے کام تاخیر کا شکار ہیں،” افسر نے کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ ہفتے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی میں اعلیٰ سطحی تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی، تاہم اختلافات برقرار رہے تو معاملہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں