پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر سیلف سروس بورڈنگ مشینوں کی تنصیب

0
37


اسلام آباد; باہر جانے والے مسافروں کے لیے اب لاہور، اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس پر سیلف سروس بورڈنگ کارڈ مشینوں کی بدولت تیز ترین پروسیسنگ ممکن ہو گئی ہے۔
نئے نظام کا مقصد بورڈنگ اور امیگریشن دونوں مراحل کو آسان بنانا اور مسافروں کی لمبی قطاروں اور انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق، مسافر ائیرپورٹ میں داخل ہوتے ہی خودکار طریقے سے اپنا بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔
امیگریشن کلیئرنس ایک جدید پروفائلنگ ڈیٹا ایپ کے ذریعے کی جائے گی جو آئی بی ایم کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔
مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے پہلے اپنے دورے کی نوعیت اور دیگر ذاتی معلومات ایپ میں مکمل کرنا ہوں گی۔

تمام ائیرلائنز کو اس نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
ڈیٹا انٹری مکمل کیے بغیر مسافروں کو ائیرپورٹ لاؤنجز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امیگریشن اہلکار ایپ کے ذریعے دستاویزات اور سیکیورٹی سوالات کی تصدیق کرتے ہوئے چند منٹوں میں کلیئرنس دے سکیں گے۔

حکام کے مطابق، نیا نظام جعلی دستاویزات یا فراڈ ویزوں کے ذریعے سفر کی کوششوں کو بھی روکے گا۔
ائرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید نظام نہ صرف بورڈنگ کے عمل کو تیز کرے گا بلکہ مجموعی سیکیورٹی کو بھی مضبوط بنائے گا۔
تمام ائیرلائنز کے انضمام اور جدید پروفائلنگ سسٹم کے نفاذ کو پاکستان کے بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مسافروں کی جدید انداز میں پروسیسنگ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں