چینی سفیر کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک چین سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
60

چینی سفیر جیان ژی دونگ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر جیان نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کے قریب خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

دونوں جانب نے انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چینی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں