سینئر صحافی اور پی آر او حامد علی خان نیشنل گیمز میڈیا کمیٹی میں شامل

0
27

لاہور( اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز کیلیۓمحکمہ کھیل حکومت سندھ نے ‘سب کمیٹی فار میڈیا کوریج’ کا اعلان کر دیا ہے۔جس میں سینئر صحافی اور محکمہ کھیل میں تین دہائیوں سے میڈیا کوآرڈینیٹر اور پبلک ریلیشن آفیسر کے فرائض انجام دینے والے حامد علی خان بھی شامل ہیں۔

عمران سانگی کو کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں سینئر صحافی اور پی آر او حامد علی خان،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کورنگی شکیل احمد،مجاہد علی،سلیم عارف،اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا ایک نمائیندہ شامل ہے۔واضح رہے کہ حامد علی خان کو دو نیشنل گیمز،تین سندھ گیمز ،سندھ بلوچستان گیمز،اور متعدد صوبائی ایونٹس کی نیشنل میڈیا میں بھرپور کوریج کا تجربہ حاصل ہے۔

وہ کراچی میں 2007ء میں نیشنل گیمز کے بھی میڈیا کوآرڈینیٹر تھے۔کراچی،سندھ کے اسپورٹس حلقوں اور پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر،سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عمران شیخ نے حامد علی خان کو کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوۓ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی شمولیت سےنہ صرف میڈیا کمیٹی اپنے فرائض بخوبی انجام دے گی بلکہ حامد علی خان نیشنل گیمز کی پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں بھرپور کوریج کیلۓ اپنا کردار ادا کریں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں