پاک-امریکہ تعلیمی شراکت داری: امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر کا یو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح

0
7

  اسلام آباد (ایم این این) ; امریکی ناظم الامور(سی ڈی اے)  نیٹلی اے بیکر نے وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ اسلام آباد میں یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان  (یو ایس ای ایف پی) کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا، جو پاکستان اور امریکہ کی دیرینہ تعلیمی شراکت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔  اس سال پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کی ۷۵ ویں سالگرہ کا  موقع بھی  ہے۔

سی ڈی اےبیکر نے کہا  کہ جیسا کہ امریکہ میں اگلے سال اپنی ۲۵۰ ویں سالگرہ منانے جارہا ہے، یو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت امریکہ کے بنیادی  نظریات اوران کے  عالمی اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے  پاک- امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

امریکی اعانت سے جاری یوایس ای ایف پی کی یہ  پانچ منزلہ اور۹۷۵۵ مربع میٹر پر محیط  عمارت، جسے سیکھنے اور تبادلے کے لیے امریکی تعاون   سے قائم کیا گیا ہے، تعلیمی وسائل تک رسائی کو وسعت دے گی،  پاکستانی طالبعلموں اور اساتذہ کوبااختیار بنائے گی اور جدت کو فروغ دے گی۔  یہ عمارت ایجوکیشن یو ایس اے ایڈوائزنگ سروسز، لنکن کارنر، تربیتی مراکز اورعوامی پروگراموں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے پاکستان کی اگلی نسل کو عالمی معیشت میں ترقی کیلئےدرکار مہارتوں اور علم سے آراستہ کرے گی۔

سی ڈی اے بیکر اور وزیر مملکت  وجیہہ قمر نے فیتہ کاٹ کرعمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔  امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے تعلیمی و ثقافتی امور شیری کینیسن ہال، قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور شیلی سیور، یو ایس ای ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر مورن، یو ایس ای ایف پی کے چیئر مین کمال الدین ٹیپو، فنکار وشاعر ڈاکٹر راجہ چنگیز سلطان اور حکومت پاکستان کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے بھی  تقریب میں شرکت کی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور  نیٹلی بیکر نے نئی عوامی عمارت  کےپاکستان میں تعلیم کو فروغ دینے اور پاک-امریکہ  دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے  طویل مدتی اثرات  پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ  یہ ایک عمارت سے بڑھ کر ہے، یہ امریکہ اور پاکستان  کی  تعلیم،  جدت اور ایک مزید محفوظ, مضبوط مزید اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے گہری وابستگی کی علامت ہے۔ اسے پاکستانیوں کیلئے  امریکہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے  ایک عوامی  مرکز کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا ۔ اس جگہ پرلوگ ہم سب کو متاثر کرنے والے ان معاملات پرخیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے آ سکتے ہیں۔

 یو ایس ای ایف پی ۱۹۵۰ میں دوقومی کمیشن کے طور پر قائم ہوا تھا جو تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں قائم ۴۹ فلبرائٹ کمیشنوں میں سے ایک ہے۔ اب تک نو ہزار سے زیادہ پاکستانی اور لگ بھگ ایک ہزار امریکی شہری یو ایس ای ایف پی کے زیر اہتمام تبادلہ پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان علمی اور ثقافتی تعلقات  کو فروغ حاصل ہواہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں