آسکر ایوارڈز 2029 سے دنیا بھر میں یوٹیوب پر براہِ راست نشر ہوں گے

0
3

ویب ڈیسک (ایم این این): اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 2029 سے روایتی ٹی وی نیٹ ورک کے بجائے دنیا بھر میں یوٹیوب پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

آسکر ایوارڈز 1976 سے والٹ ڈزنی کے زیرِ ملکیت اے بی سی نیٹ ورک پر نشر ہوتے آ رہے ہیں، تاہم دیگر ہالی وڈ ایوارڈ شوز کی طرح اس تقریب کی ریٹنگز میں بھی اس وقت کمی آئی ہے جب ناظرین بڑی تعداد میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

مارچ 2025 میں ہونے والی آسکر تقریب کو امریکا میں 1 کروڑ 97 لاکھ ناظرین نے دیکھا، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ تعداد تھی، تاہم یہ 1998 کے ریکارڈ 5 کروڑ 70 لاکھ ناظرین سے کہیں کم ہے۔ اس سال کی تقریب ہولو پر بھی براہِ راست نشر کی گئی تھی۔

یوٹیوب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اے بی سی نے نشریاتی حقوق برقرار رکھنے کی کوشش کی، مگر زیادہ رقم ادا کرنے پر آمادہ نہیں تھا، کیونکہ حالیہ برسوں میں اس شو سے منافع حاصل کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

معاہدے کے تحت یوٹیوب مختلف زبانوں میں آڈیو اور کلوزڈ کیپشننگ فراہم کرے گا تاکہ تقریب کو عالمی سطح پر قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ یہ معاہدہ 2029 سے 2033 تک کی آسکر تقریبات پر محیط ہوگا۔

یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے کہا کہ آسکرز کہانی سنانے اور فنی مہارت کے اعتراف کا ایک اہم عالمی ادارہ ہیں۔

اکیڈمی کی قیادت نے کہا کہ یوٹیوب کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے فلمی صنعت کو نئی نسلوں تک پہنچانے اور سینما کی تاریخ کو غیر معمولی سطح پر پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

آسکر تقریب کے علاوہ یوٹیوب گورنرز ایوارڈز اور آسکر نامزدگیوں کی تقریب جیسے ایونٹس بھی نشر کرے گا، جو ماضی میں عام طور پر کیمرے سے دور ہوتے تھے۔

اے بی سی 2026، 2027 اور 2028 تک امریکا میں آسکر ایوارڈز کی نشریات جاری رکھے گا، جبکہ 2028

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں