آزاد کشمیر میں چھ رکنی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم، عبدالمجید خان چیئرمین منتخب

0
1

مظفرآباد (ایم این این): آزاد جموں و کشمیر حکومت نے قانون ساز اسمبلی کے ارکان پر مشتمل چھ رکنی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم کر دی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور رکن قانون ساز اسمبلی عبدالمجید خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) وقار نور، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ اور تقدیس گیلانی شامل ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے عبدالمجید خان کو وزیر کے مساوی مراعات اور سہولیات حاصل ہوں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں