یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا، وزیر داخلہ

0
33

اسلام آباد (ایم این این) — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔

سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے شہریوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا اور کیپیٹل اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل طور پر مربوط اسمارٹ سٹی بنایا جا رہا ہے، جہاں جدید نگرانی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام استعمال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے کنٹرول روم اور خصوصی چینی ڈیسک سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جہاں انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی تحفظ کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں