پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

0
14

کراچی(ایم این این) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت ماحول میں ہوا اور 100 انڈیکس تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ دورانِ کاروبار ایک موقع پر 100 انڈیکس 2661 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 179016 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 178504 پوائنٹس پر معطل ہوا، جبکہ اس دوران مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے مالیت کے طے پائے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور گزشتہ کاروباری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2300 پوائنٹس اضافے کے بعد 176355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں