ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کے وینیوز پر آئی سی سی ڈیڈ لائن کی خبریں بے بنیاد، بی سی بی

0
17

ڈھاکہ (ایم این این) — بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز کے وینیوز کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش کے میچز کے وینیوز کے حوالے سے تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، تاہم بورڈ نے ایسی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں کسی مخصوص ڈیڈ لائن کا ذکر کیا گیا تھا۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر امجد حسین نے وضاحت کی کہ آئی سی سی کی جانب سے وینیوز کے معاملے پر کسی تاریخ یا آخری مہلت سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر غور جاری ہے۔

امجد حسین کے مطابق آئی سی سی تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد وینیوز پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی سی بی آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق مسئلے کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

یہ وضاحت بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی سری لنکا منتقلی کی درخواست مسترد کر دی ہے، تاہم بی سی بی نے اس دعوے کو سختی سے رد کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں