مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان میں ہائبرڈ کلاؤڈ مارکیٹ میں ہواوے کلاؤڈ اسٹیک سرفہرست

0
13

دبئی (ایم این این) — عالمی تحقیقی ادارے او ایم ڈی آئی اے کی ہائبرڈ کلاؤڈ مشرقِ وسطیٰ و پاکستان سروے رپورٹ 2025 کے مطابق ہواوے کلاؤڈ اسٹیک نے خطے کی ہائبرڈ کلاؤڈ مارکیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہواوے کلاؤڈ اسٹیک نے مجموعی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ کسٹمر سروس اور مارکیٹ کیٹیگریز میں بھی سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا، جبکہ کئی عالمی کلاؤڈ فراہم کنندگان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ، برانڈ پہچان اور کسٹمر سپورٹ، آن پریمسز اے آئی انفیرنس کے لیے موزونیت، مقامی قوانین کی تعمیل اور سروس کی دستیابی جیسے چار اہم ذیلی شعبوں میں بھی ہواوے کو اول قرار دیا گیا۔

او ایم ڈی آئی اے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے ممالک تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جہاں ہائبرڈ کلاؤڈ ایک بنیادی انفراسٹرکچر بن چکا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے ممالک ڈیٹا خودمختاری اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی ڈیٹا سینٹرز اور ہائبرڈ کلاؤڈ ماڈلز کو فروغ دے رہے ہیں۔

ہواوے کلاؤڈ اسٹیک کی کامیابی کا ایک بڑا سبب اس کا مضبوط سپورٹ نیٹ ورک ہے، جس میں پانچ عالمی آپریشن اینڈ مینٹیننس سینٹرز شامل ہیں جو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک 150 سے زائد ممالک میں 5,500 سے زیادہ صارفین کو سہولت فراہم کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ و وسطی ایشیا کے 80 فیصد سے زائد حصے کا احاطہ کرتا ہے۔

رپورٹ میں ریگولیٹری تعمیل کو بھی ہواوے کی نمایاں خوبی قرار دیا گیا ہے۔ ہواوے کلاؤڈ اسٹیک پر مبنی پلیٹ فارمز عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہیں اور آئی ایس او اور پی سی آئی ڈی ایس ایس جیسے عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے جدید ڈوئل ایویلیبیلٹی زون ڈھانچے کے باعث سروس میں رکاوٹ نہ ہونے کے برابر رہتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی ہواوے کلاؤڈ اسٹیک کو آن پریمسز اے آئی انفیرنس کے لیے بہترین قرار دیا گیا۔ یہ نظام ڈیٹا کو مقامی سطح پر محفوظ رکھتے ہوئے تیز اور محفوظ اے آئی ایپلیکیشنز کی تیاری ممکن بناتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہواوے خطے میں ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ پر بھی کام کر رہا ہے۔ یونیسکو کے تعاون سے ہونے والے ہواوے آئی سی ٹی مقابلے کے ذریعے اب تک پانچ لاکھ سے زائد آئی ٹی ماہرین کو تربیت دی جا چکی ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اور ٹیلی کام منصوبے اس تعاون کی عملی مثالیں ہیں۔

او ایم ڈی آئی اے رپورٹ کے مطابق، جیسے جیسے ہائبرڈ کلاؤڈ اور اے آئی معیشت کا بنیادی ستون بنتے جا رہے ہیں، ہواوے کلاؤڈ اسٹیک خطے میں محفوظ اور خودمختار ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں