جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ،ملزم گرفتار- اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

0
2

جہلم (ایم این این): معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر ان کی قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی میں حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ لیکچر کے اختتام پر پیش آیا جب کچھ افراد عالم دین کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے رکے ہوئے تھے۔ شکایت کنندہ محمد کاشف قریشی کے مطابق ملزم نے اچانک گریبان پکڑ کر مکوں سے حملہ کیا، پگڑی اتار کر زمین پر پھینک دی اور گلا دبانے کی کوشش کی۔

موقع پر موجود افراد نے فوری مداخلت کر کے ملزم کو قابو کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق اکیڈمی میں چار سطحی سیکیورٹی تعینات تھی اور عالم دین کو نامعلوم افراد کے ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی انجینئر مرزا کو دھمکیوں اور مقدمات کا سامنا رہا ہے۔ گزشتہ برس انہیں امنِ عامہ آرڈیننس کے تحت حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا جب کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ایک کارکن نے ان پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں