رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

0
1

لاہور (ایم این این): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند نظر آنے سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں شہریوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہدایات اور عملی اقدامات کا تعین پیر کی صبح ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

محکمہ خوراک و تحفظِ صارفین پنجاب نے قبل ازیں پنجاب انفورسمنٹ و ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت جاری کی تھی کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر عوام کو فراہم کی جائیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خصوصی معاون سلمیٰ بٹ نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت 38 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم ڈیجیٹل بینکاری نظام کے ذریعے ایک کروڑ اکیس لاکھ مستحق خاندانوں میں بلاامتیاز تقسیم کی جائے گی، جن میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام بھی شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں