ویب ڈیسک (ایم این این): چین نے اعلان کیا ہے کہ 17 فروری سے کینیڈا اور برطانیہ کے عام (آرڈنری) پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ویزا کے بغیر چین میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
نئی پالیسی کے تحت دونوں ممالک کے ریگولر پاسپورٹ ہولڈرز پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر چین کا سفر کر سکیں گے، تاہم قیام کی مدت اور دیگر شرائط کا تعین چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق ہوگا۔
یہ اقدام بیجنگ کی جانب سے سفری سہولتوں میں نرمی، سیاحت کے فروغ اور مغربی ممالک کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ قیام کی مدت اور سفر کے مجاز مقاصد سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


