پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر کی قومی ٹیم سے ملاقات، ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ

0
1

اسلام آباد (ایم این این): پاکستان ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کر کے آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران محی الدین وانی نے آئندہ بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل توجہ اپنے کھیل پر مرکوز رکھیں اور انتظامی معاملات فیڈریشن پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی ہاکی میں کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور کھلاڑیوں کو ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔

ایڈہاک صدر نے یقین دہانی کرائی کہ کھلاڑیوں پر کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔

انتظامی فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ میدان میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو سخت نظم و ضبط اور مکمل وابستگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں