اسلام آباد (ایم این این) – سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل پر ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں نواز شریف نے اس واقعے کو “ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں استحکام، امن اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تحمل سے کام لینے کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر ایرانی عوام کے لیے اس “گہرے اور ناقابل تلافی نقصان” کے موقع پر صبر اور استقامت کی دعا کی۔


