اسلام آباد (ایم این این): روس کے سفیر البرٹ پی خورَیف نے یومِ پاکستان کے موقع پر حکومت اور عوامِ پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال قراردادِ لاہور کی چھیاسیویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس نے برصغیر میں ایک آزاد ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے ابتدائی ادوار کی مشکلات کو وقار کے ساتھ عبور کیا اور اپنی قومی و روایتی اقدار کو محفوظ رکھنے کے ساتھ مزید مضبوط بنایا۔
روس کے سفیر نے اس موقع پر پاکستانی عوام کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


