کراچی (ایم این این) — پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز “ملتان” کو آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے، جو ایران کی جانب سے اعلان کے بعد بند کر دی گئی تھی۔
یہ جہاز 14 مارچ کو سعودی عرب سے کراچی کے لیے روانہ ہوا تھا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی اجازت کا منتظر تھا۔
رپورٹس کے مطابق مکمل بندش کے باوجود ایرانی حکام نے خصوصی اجازت دیتے ہوئے جہاز کو گزرنے دیا۔ جہاز اس وقت خلیج فارس میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ واحد جہاز ہے جسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔


