پاک بحریہ اور چینی بحریہ کی مشترکہ مشق سی گارڈین فور مکمل

0
4

کراچی (ایم این این): پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے مشترکہ بحری مشق سی گارڈین فور کامیابی سے مکمل کر لی، جو پچیس مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہی اور جس کا مقصد باہمی تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

سرکاری بیان کے مطابق مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس میں پہلا مرحلہ کراچی میں پانچ روزہ قیام جبکہ دوسرا مرحلہ شمالی بحیرہ عرب میں دو روزہ سمندری سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔

پورٹ مرحلے کے دوران چینی بحری جہاز ڈاکنگ کو کراچی آمد پر پی این ایس تیمور کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران دونوں بحری افواج کے درمیان جہازوں کے دورے، بحری تنصیبات کا معائنہ اور جدید بحری چیلنجز پر پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان افسران کا ایک خصوصی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔

بعد ازاں سمندری مرحلے میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مختلف پیشہ ورانہ مشقوں میں حصہ لیا جن میں فضائی دفاعی مشقیں، آبدوز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں، روایتی بحری جنگی مشقیں اور براہ راست فائرنگ شامل تھیں۔

حکام کے مطابق ان مشقوں سے آپریشنل اور حربی سطح پر باہمی ہم آہنگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مشق کے اختتام پر بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت کیا گیا، جو خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں