پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
1

اسلام آباد (ایم این این) – وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئے اور وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے سعودی مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ولی عہد کے ساتھ حالیہ خوشگوار ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل اقتصادی و مالی معاونت کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں