کراچی: سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرانی نمبر پلیٹس کی جگہ اجرک ڈیزائن والی نئی پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر تھی۔
محکمے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع تمام اقسام کی گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔ شہریوں کی بڑھتی ہوئی درخواستوں اور سست عملدرآمد کے باعث نئی نمبر پلیٹس کے اجرا میں تاخیر معمول بن چکی ہے۔
موٹر سائیکل کی نئی پلیٹ کی فیس 1850 روپے اور کار کی 2450 روپے مقرر ہے۔ شہریوں نے دوبارہ فیس لینے پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کیمپ لگائے جائیں اور ٹریفک پولیس کے اختیارات کے غلط استعمال کو روکا جائے۔


