ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کے پریس ایریا میں صحافیوں کا داخلہ...

ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کے پریس ایریا میں صحافیوں کا داخلہ محدود کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے میڈیا کی رسائی پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے تحت صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے بعض حصوں میں بغیر پیشگی اجازت داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اب صحافی صرف پیشگی اپوائنٹمنٹ پر “اپر پریس” ایریا میں داخل ہو سکیں گے، جہاں پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا دفتر اور اوول آفس کے قریب اہم دفاتر واقع ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام “حساس معلومات کے غیر مجاز افشا” کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل صحافی بلا روک ٹوک اس حصے میں جا کر حکومتی عہدیداران سے رابطہ کر سکتے تھے۔

“لوئر پریس” ایریا بدستور کھلا رہے گا جہاں نسبتاً جونیئر پریس افسران کام کرتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز سے میڈیا کی رسائی پر سخت اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت مرکزی ذرائع ابلاغ کی وائٹ ہاؤس اور ایئر فورس ون تک رسائی محدود کر دی گئی ہے، جبکہ قدامت پسند میڈیا اداروں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھی ان علاقوں سے باہر کر دیا گیا ہے جہاں صدر ٹرمپ تقاریر کرتے ہیں، کیونکہ اس نے خلیجِ میکسیکو کا نام “خلیجِ امریکہ” میں تبدیل کرنے کے حکم کو تسلیم نہیں کیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شفافیت اور آزادیِ صحافت کو مزید محدود کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان