ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ تریننامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، مولانا عبدالسلام موقع پر شہید

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، مولانا عبدالسلام موقع پر شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی کونسل کے رکن حافظ مولانا عبدالسلام عارف کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

تحقیقات کے افسر (آئی او) صفدر خان کے مطابق مولانا عبدالسلام نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے جب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ماہرین کی ٹیم کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ آئی او نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ مندنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مولانا عبدالسلام نہ صرف جے یو آئی کے صوبائی کونسل کے رکن تھے بلکہ وہ تحصیل ٹانگی میں مدرسہ ابو بکر صدیق کے مہتمم اور جمال آباد ڈیری فارم کے علاقے میں واقع مسجد کے خطیب بھی تھے۔

چار سدہ میں پیش آنے والا یہ واقعہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگز کے تسلسل کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب اور ایک پولیس اہلکار کو بھی نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ بھی ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان