بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا آمد
سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری آج شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں واقع گوردوارہ سچا سودا کا دورہ کر رہے ہیں۔
یاتریوں کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ سچا سودا لایا گیا، جہاں وہ دن بھر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
گوردوارہ سچا سودا کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ زائرین کے لیے کھانے پینے، میڈیکل کیمپ اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔


