ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینبرطانوی آرمی چیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ...

برطانوی آرمی چیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی – برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جنرل واکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔ برطانوی جنرل نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ مصر کے بعد ہوئی، جبکہ فروری میں وہ برطانیہ کے دورے کے دوران جنرل واکر سے ملاقات کر چکے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا برونائی میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کے سلطان حاجی حسن البلکیہ اور دیگر اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد نے برونائی نیول بیس اور دفاعی اکیڈمی کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کے خطے میں امن و استحکام کے کردار پر خطاب کیا۔

برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد کا یہ دورہ بنگلہ دیش کے دورے کے بعد ہوا، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان