ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینٹرمپ کا دعویٰ: مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے...

ٹرمپ کا دعویٰ: مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکہ نے جنگ بندی کرائی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے، اور انہوں نے خود اس تنازع کے خاتمے اور جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکہ کے شہر میامی میں ’امریکہ بزنس فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مختلف اخبارات نے رپورٹ کیا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں سات یا آٹھ طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا — زیادہ تر جھوٹی خبریں شائع کرتے ہیں — لیکن ہاں، آٹھ طیارے گرائے گئے تھے۔‘‘

رواں سال کے آغاز میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ نئی دہلی نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں کو پاکستان کی حمایت حاصل تھی، تاہم اسلام آباد نے اس کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔

جھڑپوں کے دوران پاکستان نے بھارت کے سات جنگی طیارے، جن میں تین رافیل شامل تھے، اور متعدد ڈرونز مار گرائے۔ 87 گھنٹے کی لڑائی کے بعد 10 مئی کو امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی طے پائی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کے قریب تھے جب انہیں خبر ملی کہ ’’وہ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘ اس پر انہوں نے دونوں سے کہا کہ ’’جب تک تم جنگ میں ہو، کوئی سودا نہیں ہوگا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’پھر مجھے فون آیا، انہوں نے کہا ہمیں امن چاہیے۔ میں نے کہا، شکریہ، اب تجارت کرو۔ کیا یہ بہترین نہیں؟‘‘

یہ مئی کے تنازع پر ٹرمپ کا 57واں عوامی بیان ہے، جس میں انہوں نے طیاروں کی تعداد چھ سے بڑھا کر اب آٹھ بتائی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی انہوں نے کہا تھا کہ ’’بھارت کے سات نئے اور خوبصورت طیارے گرائے گئے‘‘ اور اس دوران امریکہ نے ایک ممکنہ ایٹمی تصادم کو روکنے میں کردار ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان