وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری، تین بینچز اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

0
29

اسلام آباد (ایم این این)؛ وفاقی آئینی عدالت نے اپنی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے تین مختلف بینچز اہم آئینی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو کورٹ روم نمبر دو میں مقدمات سننے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کورٹ روم نمبر تین میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد یہ پہلی کاز لسٹ ہے، جو آئندہ ہفتے اہم آئینی معاملات کی باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا عندیہ دیتی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان نے 14 نومبر کو اپنا پہلا اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت اور مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

17 نومبر کو ہونے والے اہم مقدمات میں وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں مختلف سماعتیں شامل ہیں، جن میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور رجسٹریشن پالیسی سے متعلق طلباء کی درخواست، اور زلفی بخاری کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف نیب فیصلے پر ان کی بہن کی اپیل شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں