بھارتی فلم ساز ایس ایس راجامولی، جو آر آر آر اور باہوبلی جیسی سپر ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی نئی شاندار فلم ’’وارانسی‘‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم وقت کے سفر (ٹائم ٹریول) پر مبنی ایک بڑی ایڈونچر کہانی ہوگی، جس میں ہندو اساطیر (میاتھالوجی) کے عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
فلم کو آئی میکس میں پیش کیا جائے گا اور اس میں مشہور اداکار مہیش بابو، پریانکا چوپڑا جونس اور پرتھوی راج سکمّرن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلمی حلقوں کے مطابق ’’وارانسی‘‘ ہندوستانی سائنسی و تخیلاتی سینما کے لئے ایک نیا معیار قائم کر سکتی ہے، کیونکہ راجامولی ہمیشہ بڑے اسکیل کی کہانیاں اور شاندار بصری تجربات پیش کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔
فلم کی کہانی اور ریلیز شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ مہینوں میں جاری کی جائیں گی۔ اعلان کے بعد سے ہی سوشل میڈیا اور فلم نگری میں اس فلم کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔


