اسلام آباد (ایم این این): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم پر منگل کے میچ میں لیول 1 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو کرکٹ کے سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا دیگر اشیاء کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
بابر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 21ویں اوور میں پیش آیا، جب آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے پویلین لوٹنے سے قبل غصے میں بیٹ سے اسٹمپس پر ضرب لگائی۔


