فوجی فرٹیلائزرز کارپوریشن کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج، پی آئی اے کے کامیاب کنسورشیم سے شراکت کی منظوری متوقع

0
4

اسلام ابار (فاروق فیصل خان )فوجی فرٹیلائزرز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج بدھ کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا ہے جس میں ایف ایف سی کی عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔۔

اس کنسورشیم نے منگل کے روز پی آئی اے کی خریداری کی 135 ارب روپے کی کامیاب بولی دی۔مالیاتی اور کارپوریٹ سیکٹر میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں نہ صرف بہت دلچسپی دیکھنے میں ائی بلکہ سیاسی جوڑ توڑ کی طرح کنسورشیم بنتے ٹوٹتے رہے۔

کارپوریٹ ذرائع کے مطابق ابتدا میں عارف حبیب گروپ، لکی گروپ اور ایف ایف کے درمیان کنسورشیم بن رہا تھا لیکن پی آئی اے کے کنٹرول کے معاملے پر اختلاف ہو گیا۔ایف ایف سی دستبردار ہو گئ اور عارف حبیب اور لکی گروپ الگ الگ کنسورشیم بنا کر سامنے ائے۔منگل کے روز ایف ایف سی نے عارف حبیب کنسورشیم کو گرین سگنل دیدیا جبکہ اے کے ڈی گروپ نے بھی عارف حبیب کنسورشیم کو اپنی سپورٹ مہیا کر دی۔

کارپوریٹ سیکٹر کے بڑوں کی گفتگو کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم کو کنسورشیم میں شریک پارٹنرز کی طرف سے بولی 160 ارب روپے تک لیجانے کی آمادگی تھی لیکن لکی گروپ 135 ارب کی بولی آنے پر آگے نہ بڑھ سکا۔


کنسورشیم میں پارٹنرز کی کیا حصہ داری ہے کی تفصیل سامنے نہیں ائی۔کنسورشیم میں شریک عارف حبیب گروپ اور فاطمہ فرٹیلائزر کے چیئرمین عارف حبیب ہیں، سٹی سکول کے مالکان میں سہگل فیملی بھی شامل ہے لیک سٹی ہولدنگ کے بڑے ستیک ہولڈر گوہر اعجاز ہیں جو ریئل اسٹیٹ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ٹائیکون ہیں جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ کنسورشیم کی تشکیل اور ایف ایف سی کو دستبرداری کے بعد دوبارہ حصہ لینے میں آمادہ کرنے میں ان کا بڑا اہم کردار ہے۔

گوہر اعجاز سابق نگران کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ایک کامیاب بزنس مین کی طرح ان کے شریف فیملی اور صدر آصف زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں