چین کی صومالیہ کی وحدت کی حمایت، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مخالفت

0
3

بیجنگ (ایم این این): چین نے صومالیہ کی سرزمین کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پیر کے روز پریس بریفنگ میں کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے مفادات کے لیے کسی دوسرے ملک میں علیحدگی پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی یا حمایت نہ کرے۔

انہوں نے صومالی لینڈ کی قیادت پر زور دیا کہ وہ علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی قوتوں کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ بند کرے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے جمعے کے روز خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیل نے صومالی لینڈ کے ساتھ زراعت، صحت، ٹیکنالوجی اور معیشت کے شعبوں میں فوری تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں