ایران کو دوبارہ سخت انتباہ، ٹرمپ نے مزید امریکی حملوں کا عندیہ دے دیا

0
2

پام بیچ، فلوریڈا (ایم این این) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو امریکا مزید فوجی حملے کر سکتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ فلوریڈا میں اپنے نجی رہائش گاہ مارا لاگو میں ملاقات کے دوران دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ جون میں امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوہری صلاحیتیں تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایران دوبارہ سرگرم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات ثابت ہو گئی تو اس کے نتائج پہلے سے بھی زیادہ سخت ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیت بحال کر رہا ہے۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا اور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگرچہ جنگ بندی اب تک بڑی حد تک برقرار ہے، تاہم اگلے مرحلے پر پیش رفت سست ہو گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانا چاہتے ہیں، تاہم اس کے لیے حماس کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔ منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو ایک بین الاقوامی نگرانی میں ہوگی، جب کہ فلسطینیوں کی ایک غیر سیاسی کمیٹی روزمرہ امور سنبھالے گی۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ایک بار پھر نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگی حالات میں قیادت کرنے والے وزیر اعظم کو رعایت ملنی چاہیے۔ اسرائیلی صدر کے دفتر کے مطابق اس درخواست پر قانونی طریقہ کار کے تحت غور جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں