ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان، ٹیرف میں کمی اور روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر اتفاق

0
9

ویب ڈیسک (ایم این این): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ فون پر گفتگو کے بعد ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا، جس میں بھارت نے روس سے تیل خریدنا روکنے اور اس کی جگہ امریکہ اور ممکنہ طور پر وینزویلا سے زیادہ تیل خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ اور مودی نے تجارت اور روس-یوکرین جنگ سمیت متعدد معاملات پر بات کی۔ اس معاہدے کے تحت امریکا بھارت سے درآمدی اشیاء پر عائد 25 فیصد ٹیرف کو 18 فیصد تک کم کرے گا، جبکہ بھارت امریکی مصنوعات پر تمام ٹیرف ختم کرے گا۔

ٹرمپ نے مودی کو “اپنے ایک عظیم دوست اور اپنے ملک کے طاقتور اور معزز لیڈر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی، کوئلہ اور دیگر مصنوعات میں سے 500 ارب ڈالر سے زائد خریداری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی تیل کی خریداری روکنے اور وینزویلا سے تیل خریدنے کا فیصلہ یوکرین جنگ ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا عالمی کشیدگی کے دوران بھارت کے تیل کے ذرائع اور تجارتی تعلقات کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں